Saturday, May 8, 2021

25th Ramzan.


آج رمضان کی پچیسویں شب ہے۔ آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک رات۔
 احباب میں سے جنہیں رب تعالی توفیق دے وہ یقینا عبادت میں وقت گزاریں گے۔ رب کریم سے اپنی زندگی کی غلطیوں، گناہوں کی معافی، صدق دل سے توبہ اور جو مہلت ملے اس میں رب کو راضی کرنے کی سعی۔ ایسے کام جو روز آخرت بخشش کا باعث بن سکیں، جو اس روز جزا سرخرو کر سکیں۔
 یہ سب ضرور کریں۔
 اس کے ساتھ آج کی شب اور اگلی دونوں طاق راتوں میں کچھ ایسا عہد بھی کریں جو آپ کی اگلی پوری زندگی پر اثر انداز ہو۔ ایسی کمٹمنٹ جسے پورا کرنے کے لئے رب سے دعا کریں، مدد مانگیں، توفیق مانگیں۔ 
 اپنے زوق کے مطابق ایسا کریں۔ کچھ ایسا علمی کام، کسی اچھی عادت کا اضافہ، کسی بڑی برائی کا خاتمہ، صلہ رحمی کی عادت، اپنی آمدن سے کسی خاص تناسب سے رقم چیریٹی کے لئے مختص کرنا وغیرہ وغیرہ۔
  میری ایک تجویز ہے کہ قرآن پاک اور سیرت کے مطالعے کی کمٹمنٹ بھی کر لیں۔ ہر روز صرف ایک گھنٹہ یا نصف گھنٹہ قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی عادت ڈالنا، اس پر چند منٹ غور کرنا، اسی طرح صرف چند منٹ سیرت مبارکہ کی کسی بھی کتاب کے لئے مختص کرنا، اس پر غور کرنا۔ 
 رب کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آج کی مبارک رات اور آنے والی بابرکت راتوں کے طفیل اچھے اعمال کرنے اور روز آخرت سرخرو ہونے کی تیاری کی توفیق دے، آمین۔ ہماری ہر اچھی مثبت کمٹمنٹ میں برکت عطا فرمائے اور استقامت دے، آمین۔

No comments:

Post a Comment

جزلان قتل کیس: ورثا کا جے آئی ٹی سے تحقیقات کا مطالبہ

  جزلان قتل کیس: ورثا کا جے آئی ٹی سے تحقیقات کا مطالبہ گڈاپ سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں معم...